
ماہرین کے مطابق ملک کی ذیلی 48 ریاستوں کی طلب اور برآمدات میں کمی
کے
باعث آئندہ ہفتے گیس کی کھپت 87 ارب مکعب فٹ یومیہ سے کم ہوکر
84.8 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔
امریکا انرجی
انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ملک میں ڈرلنگ میں کمی کے باعث گی
س کی اوسط سالانہ پیداوار رواں سال کم
ہوکر 91.7 ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ 2021 ء میں 87.5 ارب معکب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا
امکان ہے۔
امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد سے زیادہ
کمی ہوئی جس کی وجہ معتدل موسم کے باعث اس کی طلب کم ہونا ہے۔نیویارک مرکنٹائل
ایکسچینج میں گیس کے مئی کے لیے سودے 9.5 سینٹ (5.4 فیصد) گر کر 1.651 ڈالر فی
ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔
No comments: