![]() |
| وزیر اعظم عمران خان |
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے فیصلوں میں توازن لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن، لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے ہمیں فیصلوں میں توازن پیدا کرنا پڑ رہا ہے.
ٹوئٹر
پر اپنے پغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہال، اور
عوامی اجتماعات کی دوسری جگہیں بند کردی ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کی تباہی روکنے لیے زرعی
شعبہ کھول دیا ہے اور اب ہم تعمیرات کا شعبہ کھول رہے ہیں.
وزیراعظم
ہاﺅس کے
مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کورونا
وائرس سے بچاﺅ کے
لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر
اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے.
banner
No comments: