Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Product.

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Sale

Misc

Technology

بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج مدھو پال


بالی وڈ اداکار عرفان خان ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں آئی سی یو میں کیوں داخل کروایا گیا ہے۔ ہسپتال نے بھی صرف ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیے جانے کے علاوہ کوئی اور تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
عرفان کے رشتہ داروں میں سے کسی نے بھی اس دوران باضابطہ طور پر بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ایک قریبی ذرائع نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ طبیعت زیادہ بگڑ جانے کی وجہ سے ہی انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی فلم 'انگریزی میڈیم' کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑ جایا کرتی تھی۔

ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔


گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔ ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا تھا 'زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔'
مرض کے بارے میں پتا چلتے ہی عرفان خان علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔


ابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا. ڈوم بیس.



   



 آ ف سپنر ڈوم بیس نے انکشاف کیا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے آف سپنر نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں لارڈز ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم میرے ڈیبیو میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے جس مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔
ڈوم بیس نے کہا کہ بابر اعظم کے الٹے بازو پر فاسٹ بولر کی گیند لگی اور وہ زخمی ہوگئے تھے، مذکورہ میچ میں پاکستان نے 20.4 اوورز میں 88 رنز بنائے تھے۔ آف سپنر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بازو پر بین سٹوکس کی گیند لگی تھی اور وہ اس وقت 68 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
بیس نے کہا کہ اس نے میرے ٹیسٹ میچ سے پہلے مجھ سے بات کی اور کہا کہ وہ میرے پیچھےجانے کی کوشش کررہے ہیں، جب بابر انجرڈ ہوئے اس وقت مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اسے پچھلے سال ٹاؤنٹن میں دیکھنے کے بعد سب اس سے خوفزدہ تھے لہٰذا مجھے شاید 150 رنز پڑ جاتے۔
سابق انگلینڈ آف سپنر گریم سووان نے کہا کہ  پاکستان  کے بلے باز بھی بابر کے پیچھے پیچھے چلے گئے اور اس عمل میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا، میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ بولر محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کا پاکستان کو کھجور کا تحفہ


سعودی عرب نے پاکستان کو 150 ٹن کھجور کا تحفہ دیا ہے۔ تحفے کا اعلان سعودی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا ۔
Save 70% on select product(s) with promo code 70B2IIQQ on Amazon.com پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب نے اپنے دیرینہ دوست پاکستان کو 150 ٹن کھجور کا تحفہ دیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تحفہ پاکستانی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔





وزیراعظم عمران خان کے بڑے فیصلے


وزیراعظم عمران خان کے بڑے فیصلے
وفاقی کابینہ اجلاس میں پاورسیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، تعمیراتی شعبے کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی
 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا علاج ختم ہوگیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔کابینہ اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں میں لاک ڈاؤن پر بھی بریفنگ دی گئی۔تعمیراتی شعبے کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پاورسیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے مینارٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائش گاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔پالیسی کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین چھے ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو قومی فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین محمدعلی نے رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کیں جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔وفاقی کابینہ نے احساس ایمرجنسی قیش ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی اور کورونا سے بچاؤ، احتیاط سے متعلق درآمدات پر برانڈ کی شرط ختم کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ کہ وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ کو جاری کرنے کے حامی ہیں اور انہوں نے اپنی تجویزمیں رپورٹ کو شائع کرنے کی تجویزدی ہے.معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ 350ارب روپے سے زیادہ کی یہ کرپشن وزارت توانائی‘ پاورڈویژن ‘واپڈا‘پیپکو اورنیپرا کے اعلی افسران اور کچھ طاقتور سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے ہوئی ہے اس لیے وزارت توانائی اور اس اسیکینڈل میں ملوث سیاسی لوگ رپورٹ کو پبلک کرنے کی مخالفت کررہے ہیں ‘ذرائع نے بتایا کہ وزیرمنصوبہ بندی اس سلسلہ میں وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کرچکے ہیں اور عید کے بعد وزیر اعظم کے دومشیروں سمیت کئی افراد کے استعفی سامنے آنے کی توقع ہے. تاہم وزیراعظم کی جانب سے وزارت توانائی‘مشیروں اور ملوث حکام کا ایک پیغام بجھوادیا گیا ہے کہ اگر وہ چینی اور آٹا بحران پر اپنے قریبی ساتھیوں کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں تو ان کے خلاف بھی ہنگامی حالت سے نکلنے کے بعد سخت کاروائی ہوگی لہذا توقع کی جارہی ہے کہ ان میں سے کئی لوگ بیرون ممالک فرار ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں . ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے حکم پر ملوث افراد کے اندرون وبیرون ملک اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دیا گیا ہے تاہم دنیا بھر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن ہونے کے باعث معاملات سست روی کا شکار ہیں .

گمنام ہیروز

ملک پاکستان کی اگر موجودہ حالات کو دیکھا جائے تو ہمیں اس چیز کا احساس کہیں نہ کہیں لازمی ہوگا۔ کہ اس مشکل گھڑی میں ہم گھروں میں سکون سے سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں اس چیز کا شاید علم ہی نہیں کیونکہ ہمیں تو حفاظتی اقدامات کی بنا پر دفاتر، سکولوں اور کالجوں سے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ مگر حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے ۔

جی ہاں والدین کے چاند جیسے بچے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
انسانی فطرت کا تقاضہ ہے کہ انسان سب سے پہلے اپنی جان کو محفوظ بناتا ہے۔ مگر ان گمنام ہیروز کو اپنی جان سے زیادہ دوسروں کی جان کی فکر پڑی ہے نہ انہیں کھانے کا پتہ ہے،نہ آرام کا پتہ ہے بس مگن ہو کر اپنے آپ کو ملک کی عزت و بقا کے لیے پیش کیا ہوا ہے۔ ادھر آپ سوچتے ہوں گے کہ وہ گمنام ہیروز ہیں توہیں کون؟ بالکل یہ گمنام ہیروز وہ ہیں جو 
ڈاکٹر زکی شکل میں مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔


یہ گمنام ہیروز وہ ہیں جو ریسکیو 1122 کی شکل میں لوگوں کی بروقت جان بچا رہے ہیں۔یہ گمنام ہیروز وہی شیر دل فوج کے جوان ہیں جن کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔لیکن وہ ہر مشکل گھڑی میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ یہ گمنام ہیروز پولیس کی شکل میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وہ گمنام ہیروز وہی صحافی ہیں جو سب کو حالات سے بروقت آگاہ کر رہے ہیں۔
 اگر ان سب گمنام ہیروز جن کی وجہ سے آپ گھر میں سکون کا سانس لے رہے ہیں۔ براہ کرم ان گمنام ہیروز کی جان کی حفاظت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اگر آپ گھر میں رہیں گے تو اس وبا پر جلد از جلد قابو پالیا جائے گا۔ مگر آپ سب گھر میں نہ رہے تو نہ صرف آپ گمنام ہیروز کو پریشانی میں مبتلا کریں گے۔ بلکہ آپ کی وجہ سے پوری قوم اذیت کا شکار ہو سکتی ہے۔

 .........ان تمام گمنام ہیروز کو میرا سلام۔

وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے.

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے فیصلوں میں توازن لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلا
ﺅ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن، لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے ہمیں فیصلوں میں توازن پیدا کرنا پڑ رہا ہے.
ٹوئٹر پر اپنے پغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہال،  اور عوامی اجتماعات کی دوسری جگہیں بند کردی ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کی تباہی روکنے لیے زرعی شعبہ کھول دیا ہے اور اب ہم تعمیرات کا شعبہ کھول رہے ہیں.

وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے.
banner

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2711 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہے سب سے زیادہ متاثرین 1072 صوبہ پنجاب میں ہیں جبکہ سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں یہ تعداد 12 ہے 3 اپریل کو پاکستان میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 258 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا تھا. اب تک پاکستان میں 139 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سندھ سرفہرست ہے جہاں یہ تعداد 74 ہے

چائے


 وہ دوست جو چائے نہیں  پیتے خزانے کی طرح ہوتے ہیں۔ دل کرتا ہے ان کو زمین میں گاڑ ھ دوں۔  ویسے بھی دل ظرف اور چائے کا کپ ہمیشہ بڑا ہونا چاہیے دور حاضر میں دنیا کا آٹھواں عجوبہ وہ شخص ہوگا جو کہے گا میں ناشتے میں چائے نہیں لیتا۔کڑک چائے اور خالص محبت کم ظرفوں کے لیے نہیں ہوتی۔
جان لیوا تھا اس کا سانولا رنگ اور ہم کڑک چائے کے شوقین بھی تھے
یارو لفظ چائے مطلب آرام سکون تسلی دوائی امید پروٹین وٹامن زندگی دوستی پیار محبت عشق برسات کا موسم زندگی کا ہر رنگ راحت حرارت بہار خزاں اور کیا کیا بتاؤں جنہیں میری ان باتوں پر اعتراض ہے ان کے لئے عرض ہے آنکھیں مجنوں ہوں تو چائے بھی لیلی نظر آتی ہے۔
ویسے بھی آنکھیں کھولنے کے لئے چائے دنیا کی دوسری بہترین چیز ہے جی ہاں اور پہلے نمبر پر دھوکا ہی ہے۔
ہم سب کا کوئی ایسا دوست ضرور ہوتا ہے جو چائے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے آئیے آپ کو اپنے دوست سے ملواتے ہیں جو کہتے ہیں لوگوں کو محبوب چاہیے اور مجھے گرم چائے جو میں بڑی حسرت سے پیتا ہوں کمبخت کسرت سے پیتا ہوں صبح اٹھتا ہوں چائے پیتا ہوں ناشتے کے بعد چائے پیتا ہوں ہوں لنچ کے بعد چائے پیتا ہوں شام کو چائے پیتا ہوں سر میں درد ہو تو چائے پیتا ہوں پیٹ میں درد ہو تو چائے پیتا ہوں تھک جاؤں تو چائے پیتا ہوں سردی لگے تو چائے پیتا ہوں گرمیوں میں پیاس سے بچنے کے لئے چائے پیتا ہوں نیند سے بچنے کے لئے چائے پیتا ہوں پڑھنے کے لئے چائے پیتا ہوں مہمانوں کے ساتھ چائے پیتا ہوں اور جہاں سے بھی مفت مل جائے پیتا ہوں۔
انہی کے بقول پاکستان نیا ہو یا پرانا ہم چائے پینا نہیں چھوڑیں گے پاکستان میں ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑتی یہاں ہر مرض کی دوا چائے ہے ویسے بھی چائے دنیا کی واحد بیماری ہے جس کا علاج صرف چائے ہے مزید فرماتے ہیں صرف چائے، چائے نہیں دوا ہے دکھ کی، درد کی، محبت کی۔ کیونکہ چائے سے اچھا کوئی نہیں میں نے نظر کا چشمہ لگا کر دیکھا ہے۔
کہتے چائے کی اہمیت کا اندازہ خود لگا لیں کہ گھر کوئی رشتے کے لیے آئے تو اس کو رشتہ دیں یا نہ دیں لیکن چائے ضرور دیتے ہیں میں نے پوچھا آپ چائے پینے کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں موصوف فرماتے ایک دفعہ تو لڑکی دیکھنے کی حد تک چلا گیا تھا اور جا کر ارشاد فرمایا میں کیسے بتاؤں کہ میرا چائے سے رشتہ کیا ہے نیکی نمبرات کی بات ہوگی چاہے کیسی بناتی ہو پہلے یہ بات ہوگی۔
کہتے میرے سالوں کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے سے چائے کی مقدار میں مسلسل کمی ہوتی ہے اور آپ عمر کے کسی بھی حصہ میں کیوں نہ ہوں اگر آپ کا بسکٹ چائے میں گر جائے تو ہمیشہ مایوسی ہی ہوگی میں نے پوچھا آپ کے نزدیک صبر جمیل کیا ہے؟؟ جواب ملا خاموشی سے اپنی چائے کسی کو دے دینا ساتھ مزید فرمایا غریب لوگوں کی ہائے, فارغ لوگوں کی رائے اور میرے حصے کی چائے کبھی نہ لیجئے ورنہ انجام اچھا نہ ہوگا۔
کہتے ہر چیز ایک حد میں اچھی لگتی ہے ایک چائے ہے جو بیحد اچھی لگتی ہے اور میرے ہاتھوں کی چائے آئے ہائے ہائے۔۔۔۔ پوچھا اس میں ایسا کیا کہتے چائے چاہت سے بنائیں اور اس کو جوش دلائیں آپ کے ہوش اڑا دے گی محبت سے یہ ہونٹوں کو چومتی ہے اور محسوس کرو تو چائے بھی بولتی ہے۔
کہتے چائے پینے والے سب کے سب میرے جیسے ہی ہوتے ہیں پیارے، دل افروز، منفرد اور سادگی پسند اور تو اور مجھے لوگ بھی چائے جیسے پسند ہیں نہ ضرورت سے زیادہ میٹھے نہ ضرورت سے زیادہ پھیکے میں نے پوچھا چائے فائدہ دیتی ہے یا نقصان کہتے کوئی پلا دے تو فائدہ اگر پلانی پڑ جائے تو نقصان!
پوری زندگی میں ان تین جملوں نے سب سے زیادہ تکلیف دی ہے نمبر ایک: تمہاری چاہیے کوئی اور پی گیا۔ نمبر دو: تمہارے لئے چائے نہیں بنائی۔ نمبر3: چائے کی پتی ختم ہوگئی. ویسے بھی ہر دکھی شخص عشق کا مارا نہیں ہوتا ہو سکتا ہے اس کی چائے کوئی اور پی گیا ہو۔ آخر میں لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے فرمایا زندگی میں کبھی گول روٹی اور اچھی چائے مت بنانا نہیں تو ہمیشہ تمہیں بنانا پڑے گی۔